ہم ایک زندہ دل اور متحد قوم ہونے کا ثبوت پیش کریں ،میانمار کے مسلمانوں کو اپنی دعاﺅں میں ضروریادرکھیں :عید قرباں پر عالم اسلام کے نام طیب اردگان کا پیغام

۔ ہم اپنے جمہوری اقدار ، اقتصادیات ، خارجہ پالیسیوں کی بدولت مملکت ترکی کو بلند تہذیبی سطح سے ہمکنار کرنے تک اسی عزم کے ساتھ محنت و مشقت کو جاری و ساری رکھیں گے۔

انقرہ(ملت ٹائمز)
عالم اسلام کے مقبول ترین لیڈر اور ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے عیدِ قربان کے حوالے سے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے ہم وطنوں اور پوری دنیا کے مسلمانوں کو عیدا لاضحی ٰ کی مبارکباد پیش کی ہے اور اس مقدس تہوار کے خاندانوں، قوم، امت مسلمہ اور تمام تر بنی نو ع انسانوں کے لیے خیر و عافیت کا وسیلہ ثابت ہونے اور مشکلات کے دور ہونے کی تمنا اور دعا کی ہے۔
ترک میڈیا کے مطابق انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کا بھی ذکر چھیڑتے ہوئے کہا کہ “ہماری پیاری عوام دہشت گردوں اور ان کو مہرہ بناتے ہوئے استعمال کرنے والوں کے سامنے ہر گز اپنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔ ہم اپنے جمہوری اقدار ، اقتصادیات ، خارجہ پالیسیوں کی بدولت مملکت ترکی کو بلند تہذیبی سطح سے ہمکنار کرنے تک اسی عزم کے ساتھ محنت و مشقت کو جاری و ساری رکھیں گے۔
سال رواں عیدِ قربان کو 26 اگست اور 30 اگست جیسی دو اہم تاریخوں کی سالگرہ کے فوراً بعد منائے جانے پر توجہ مبذول کرانے والے جناب ایردوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ”26 اگست سن 1071 کو ملازگرت فتح کے ذریعے اناطولیہ کی سرزمین کو ہمارے لیے ایک ابدی مملکت کا درجہ دینے کی داغ بیل ڈالنے والے سلطان الپ ارسلان اور ان کی فوج کو ہم بڑے احترام کے ساتھ سلام پیش کرتے ہیں۔اسی طرح 30 اگست سن 1922 کی تاریخ جنگ آزادی میں کامیابی کا مڑدہ ثابت ہوئی تھی۔ 15 جولائی سن 2016 کو بھی ہم ترک قوم کی فتوحات کے سلسلے کے ایک حلقے کی نظر سے دیکھتے ہیں۔
سال 2023 کے اہداف کی جانب بھی اشارہ دینے والے جناب ایردوان نے بتایا کہ ”ان اہداف کےپیش نظر ہم اپنے وطن کو دنیا کی دس بڑی اقتصادی طاقت میں شامل کرتے ہوئے قوم سے کئے گئے وعدہ کے مطابق ملک کو امن و خوشحالی کی سطح تک پہنچائیں گے“ اس کے حصول کے لیے ہمیں چاہیے کہ ہم ایک ہوں، زندہ دل ہوں اور بھائی چارگی کے ماحول کو تقویت دیں!۔
انہوں نے اس مقدس دن کے موقع پر میانمار کے آراکان میں مظالم کا سامنے کرنے والے مسلم بھائیوں کے لیے بھی دعائیں کرنے کی اپیل کی۔