انڈونیشیاکی وزیرخارجہ ریٹنو آج میانمار لیڈر آنگ سان سوچی سی کررہی ہیں ملاقات،روہنگیا کے خلاف جاری تشدد کا خاتمہ اصل ایجنڈا

جکارتہ(ملت ٹائمز)
انڈونیشیاکی وزیرخارجہ ریٹنومرسود ی آج میانمارکی سربراہ آنگ سان سوچی سے ملاقات کررہی ہیں جس میں وہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری مظالم اور تشدد کے خاتمہ کی بات کریں گی اور کوشش کریں گی کہ انسان بحران بر میانمار حکومت قابو پالے ،اس کے بعد وہ بنگلہ دیش جائیں گی ۔
واضح رہے کہ 25 اگست کو میانمار میں مسلمانوں کے خلاف شروع ہونے والے تشدد سے تحفظ حاصل کرنے کیلئے اب تک 90 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان میانمار چھوڑ کر بنگلہ دیش پہونچ چکے ہیں،جبکہ مسلم اکثریتی صوبہ راکھین میں بڈھسٹ دہشت گردوں کے حملہ میں اب تک 5ہزار سے زائد مسلمانوں کا قتل ہوچکاہے جبکہ 26 سو سے زائد بستیاں نذر آتش ہوچکی ہیں ۔