دیوبند (ملت ٹائمزپریس ریلیز)
مےانمار مےں ہورہے انسانےت سوز مظالم پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوے دار العلوم وقف دےوبند کے مہتمم مولانا محمد سفےان قاسمی نے کہا کہ مےانمار کے روہنگےا، اراکان وغےرہ مےں ظلم وستم کی تمام حدےں ٹوٹ چکی ہےں۔ بدھ انتہا پسندوں نے وہاں کے مسلمانوں کا دائرہ¿ حےات تنگ کردےا ہے۔ حالےہ رپورٹ کے مطابق مےانمار مےں سےکورٹی فورسےز انتہا پسندوں کے ذرےعہ انسانےت کش جرائم ممکنہ طور پر نسلی تطہےر تک پہونچ چکے ہےں، اس دوران انہوں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سمےت کسی بھی نوعےت کی غےر قانونی وغےر انسانی افعال کے ارتکاب سے گرےز نہےں کےا، سےنکڑوں آبادی کا نام ونشان صفحہ¿ ہستی سے مٹادےا گےا ہے۔ روہنگےا اقلےت خصوصاً مسلمانوں کی تباہ حالی اور در بدری کا ےہ المےہ تمام انسانےت کے لےے لمحہ¿ فکرےہ ہے۔ ان مظلوم ومجبور لوگوں کے لےے اقوام متحدہ اور دےگر عالمی طاقتےں ہنگامی طور پر مخصوص اقدامات کے لےے عملی طور پر آگے آئےں، تاکہ نسل آدم کو نفرت وتعصب کی بھٹی کا اےندھن بننے سے بچاےا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ مےں عالمی اداروں اور خاص طور پر ہندوستانی حکومت سے اپےل کرتا ہوں کہ وہ انسانےت کے تحفظ کے لےے آئےں؛ اس لےے کہ ہندوستان اےک امن پسند ملک رہا ہے، اس کی پالےسےاں منصفانہ اور امن پسندانہ رہی ہےں۔ انہوں نے اپےل کی کہ خصوصاً وزارت خارجہ ان سنگےن مظالم کو روکنے کے لےے اپنی روشن رواےات کے مطابق مو¿ثر مثبت اقدامات کرے۔