روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر عرب لیگ سخت برہم ،حکومت میانمار سے ظالموں کو کیفرکردارتک پہونچانے کا مطالبہ

ریاض(ملت ٹائمزایجنسیاں)
عرب لیگ اور عرب پارلیمان نے آراکان میں مسلمانوں کی نسل کشی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق عرب لیگ نے اپنے تحریری اعلامیئے میں حکومت میانمار سے مطالبہ کیا کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ظلم و بربریت کی تحقیقات کرواتے ہوئے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
عرب پارلیمان نے بھی اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ ، آسیان اور اسلامی تعاون تنظیم سے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے اختیارات استعمال کرنے کی درخواست کی ہے۔

 

SHARE