پاکستان نے ایک مرتبہ پھر کشمیر کا راگ الاپا ،جنرل اسمبلی کے خطاب میں پاک مندو ب نے میانمار میں ہورہی مسلم نسل کشی کا کوئی تذکرہ نہیں کیا

نیویارک(ملت ٹائمز)
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ عالمی برادری کشمیر اور فلسطین کے عوام کے ساتھ ہونیوالی ناانصافیوں کو ختم کروائے،اسلاموفوبیا اور تعصب کے گرد دیوار کھڑی کرنے کی ضرورت ہے۔
روزنامہ پاکستان کے مطابق نیویارک میں جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہناتھا کہ سیاسی و معاشی ناانصافیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ساتھ امن ناممکن ہے ،تاہم عالمی برادری کشمیریوں اور فلسطینیوں کے ساتھ ہونیوالی ناانصافیوں کو ختم کروائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی حالت زار پر دنیا بھر کا ضمیر بیدار ہونا چاہیے جبکہ اقوام متحدہ کشمیریوں کے حالات پر ہنگامی ایکشن لے

۔ 20ویں صدی کی دو جنگوں کے خاتمے کے باوجود تنازعات و مصائب ختم نہیں ہوئے جس کے لیے ہمیں ماضی کی ناکامیوں کو جدید دور کے مطابق حل کرنا ہوگا کیونکہ 21ویں صدی بھی مسائل اور مشکلات کا شکار ہے۔ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ اب اسلاموفوبیا اور تعصب کے گرد دیوار کھڑی کرنے کی ضرورت ہے جبکہ سیاسی تنازعات حل کیے بغیر دنیا میں دیرپا امن ممکن نہیں۔