برمامیں جاری ریاستی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا احتجاج،دفتر خارجہ میں میانمار سفیر طلب

اسلام آباد(ملت ٹائمز)
بر ما میں جاری روہنگیا مسلمانوں پر پرتشدد کارروائیوں کے خلاف میانمار کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق میانمار کے سفیر یوون منٹ کو دفتر خارجہ طلب کر کے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے شدید احتجاج کیا۔ان کا کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں پر تشدد کی تحقیقات کرائی جائیں اور ان واقعات کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور گھناﺅنے جر ائم میںملوث افراد کو کٹہرے میں لا یا جائے۔تہمینہ جنجوعہ نے میانمار کے سفیر یوون منٹ سے مطالبہ کیا کہ مسئلے کے حل کے لیے کوفی عنان کمیشن کی سفارشات پر عمل کیا جائے۔اس موقع پر میانمار کے سفیر نے دفتر خارجہ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنی حکومت کو پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کر دیں گے۔