میانمار کی بربریت کے خلاف بارسلونا میں مہاجرین کا شدیداحتجاج ، اقوام متحدہ سے قتل عام کو رکوانے کا مطالبہ

بارسلونا(ملت ٹائمز)
برما کے نہتے اور معصوم مسلمانوں پر ظلم و بربریت،سفاکیت اور قتل عام کے خلاف بارسلونا کے مشہور اسکوائیر پلاسہ کتالونیا میں پاکستانی، بنگالی ، مراکشی کمیونٹی کے علاوہ مقامی انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائیدوں سمیت سینکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا،جس میں خواتین اور بچوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی، مظاہرین نے مختلف پلے کارڈز اور کتبے اٹھائے ہوئے تھے جن پر اردو سپانش اور انگلش میں لکھا ہوا تھا کہ خون کی خولی بند کرو،ظلم کا ہاتھ روک دو،برمی مظلومو ہم تمھارے ساتھ ہیں۔
اس موقع پر مختلف ممالک کی تنظیموں کے زمہ داران نے تقاریر بھی کیں اور اقوام عالم ، انسانی حقوق کی تںظیموں اور امن کا پرچار کرنے والوں سے التجا کی کہ وہ برما کے مسلمانوں کے قتل عام کو بند کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔