آستانہ(ملت ٹائمز)
اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس قزاقستان کی راجدھانی آستانہ میں شروع ہوگیا ہے ۔اس اجلاس میں بین الاقوامی تنظیموں کے 80 وفود اور پاکستان، ترکی ،مراکش ،ایران سمیت متعدد ممالک کے صدور اور سربرابان مملکت شرکت کررہے ہیں۔-
تفصيلات كے مطابق سائنس اور ٹيكنالوجي كے شعبوں كے درميان نئے تعلقات، اس حوالے سے اسلامي ممالك كي پوزيشن اور باہمي تعاون كي ترقي كے لئے سب سے بہترين طريقوں كا جائزہ لينا اس منقعدہ اجلاس كا مقصد ہے.
عرب نیوز کے مطابق منعقدہ اجلاس ميں ميانمار كي حكومت كي جانب سے روہنگيا كے مظلوم مسلمانوں كے خلاف وحشيانہ اقدامات اور ان كے قتل عام كي روك تھام پربھی تبادلہ خيال كيا جائے گا.
اس اجلاس ميں او آئي سي كے سائنس وٹيكنالوجي اور جدت كے 2026ء كے مجوزہ ايجنڈے كو حتمي شكل دي جائے گي جو سربراہ اجلاس كے دوران اسلامي تعاون تنظيم كے رہنمائوں كے سامنے منظوري كيلئے پيش كياجائے گا.
او آئي سي (OIC) جسے پہلے آرگنائزيشن آف اسلامك كانفرنس كہا جاتا تھا اس كا نام تبديل كركے اسلامي تعاون تنظيم ركھ ديا گيا ہے. اس تنظيم ميں 57 اسلامي ممالك شامل ہيں جو اقوام متحدہ كے بعد دنيا كي سب سے بڑي عالمي بين الاحكومتي تنظيم ہے.