انقرہ(ملت ٹائمز/ایجنسیاں)
امیر قطر شیخ تمیم بن حمد کے بعد کویت کے وزیراعظم م الشیخ جابر المبارک ال حمد الصباح بھی انقرہ پہونچ گئے ہیں جہاں ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم ان کا خیر مقدم کیا ۔
سرکاری تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے بعد ازاں انہوں نے قصر چانکایہ میں بالمشافہ ملاقات کی ۔ ملاقات کے بعد وزیراعظم یلدرم نے مہمان ہم منصب کو صدارتی محل کی بالکونی سے انقرہ کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
ترک میڈیا کے مطابق اس ملاقات میں سعودی اتحاد اور قطر درمیان جاری تنازع پر خاص بات چیت ہوگي اور شروع سے ثالثی کے فرائض انجام دے رہے کویت اور ترکی دونوں ملکوں کے درمیان صلح کرانے کی ایک اور کوشش کریں گے ، واضح رہے کہ امیر قطر بھی ان دنوں انقرہ میں ہی موجود ہیں۔