روہنگیابحران کا حل نکالنے کیلئے ترکی پرعزم ،اقوام متحدہ کے اجلاس میں اس پر خصوصی بحث کرائی جائے گی :طیب اردگان

انقرہ(ملت ٹائمزایجنسیاں)
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان امریکہ کے شہر نیو یارک میں متوقع اقوام متحدہ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ تشریف لے جا رہے ہیں۔
نیو یارک روانگی سے قبل اتاترک ائیرپورٹ پر اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے 72 ویں جنرل کمیٹی کے اجلاس سے متعلقہ گلوبل امن، سکیورٹی اور خوشحالی کے قیام کے پہلووں کے بعض عنوانات پر کہ جنہیں ہم بھی ضروری خیال کرتے ہیں اعلیٰ سطحی اجلاس کروائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے ٹرم چئیر مین کے حیثیت سے روہینگیا مسلمانوں کے رابطہ گروپ کا اجلاس ان میں سے ایک ہے۔ ترکی کے بھی تعاون سے اس اجلاس میں شرکت کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے اور میرے خیال میں رخائن میں درپیش انسانی المیے کو بین الاقوامی برادری کے ایجنڈے پر لایا جانا نہایت درجے اہمیت کا حامل ہے۔صدر اردگان نے کہا ہے کہ “میری تمنا ہے کہ ترکی کی حیثیت سے روہینگیا بھائیوں کے مسائل کا خواہ کسی حد تک ہی کیوں نہ ہو حل تلاش کیا جائے”۔
انہوں نے کہا کہ یہ میرا پہلا اجلاس نہیں ہے۔ پہلے اجلاس سے لے کر اب تک اصول و قواعد تبدیل ہوئے ہیں شرائط تبدیل ہوئی ہیں لیکن ہمارا مظلوم کا ساتھ دینے کا اصول تبدیل نہیں ہوا۔ اس سال کے اجلاس میں بھی ہم اس خط پر آگے بڑھنا جاری رکھیں گے۔
صدر اردگان نے کہا کہ نیویارک میں قیام کے دوران وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت بعض حکومتی سربراہان کے ساتھ بھی مذاکرات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ متوقع مذاکرات خصوصی اہمیت کے حامل ہیں اور علاقائی معنوں میں ایک بحرانی صورتحال کے دور میں ہو رہے ہیں۔ ہمارے مذاکرات کے ایجنڈے پر متعدد اہم موضوعات ہیں اور مجھے یقین ہے کہ مذاکرات ہر دو ممالک کے حوالے سے مفید اور موئثر نتائج کے حامل ہوں گے۔
صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی عمارت کے بالکل مقابل نیویارک کے مرکزی مقامات میں سے ایک میں ہم، نیا ترک ہاوس تعمیر کر رہے ہیں۔ یہ عمارت ترقی کرتے ، پھلتے پھولتے اور ہر شعبے میں اعتبار حاصل کرتے ہمارے ملک کے شایان شان ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ عمارت کی تعمیر کا کام ہم تقریباً 36 ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف رکھتے ہیں۔32 منزلہ یہ عمارت اقوام متحدہ کی عمارت کے سامنےا ور ایک مصروف علاقے میں ترکی کے شایان شان خدمت کی جگہ ہو گی۔
نیویارک میں متوقع اقوام متحدہ کے 72 ویں جنرل کمیٹی اجلاس کا مرکزی خیال “انسان پر توجہ مرکوز کرنے والی قابل تجدید دنیا میں ہر ایک کے لئے امن اور انسانی شرائط والی زندگی کے لئے جد و جہد” ہے۔اجلاس 19 ستمبر کو شروع ہو رہا ہے اور اس میں صدر رجب طیب اردگان بھی خطاب کریں گے۔اسی روز صدراردگان اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس کی طرف سے متوقع ظہرانے میں اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے دی جانے والی دعوت میں بھی شرکت کریں گے۔
نیو یارک میں ملاقاتوں کے دائرہ کار میں صدراردگان اسلامی تعاون تنظیم کے روہینگیا رابطہ گروپ کے اجلاس میں اور ترک ہاوس کی سنگ بنیاد کی تقریب بھی شرکت کریں گے۔صدراردگان امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت بعض دیگر حکومتی سربراہان کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
وہ امریکہ کے کاروباری حلقوں اور صاحب رائے حضرات کے ساتھ ساتھ امریکہ میں ترک اور مسلمان کمیونٹی اور یہودی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔