ریاض: (ملت ٹائمز /ایجنسیاں )
سعودی عرب میں تبدیلی کی بہار دیکھی جا رہی ہے اور رفتہ رفتہ وہاں مغربی کلچر پروان چڑھتا نظر آرہا ہے ۔چناں چہ نیشنل ڈے منانے میں خواتین کوانٹری کی اجازت ملی اور اب گاڑی ڈرائیو کرنے کا حق بھی دیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے حکم جاری کیا ہے کہ جو خواتین کار ڈرائیو کرنا جانتی ہیں اور کار چلانا چاہتی ہیں انہیں ڈرائیونگ لائسنس جاری ہو جائے اس حکم کی معلومات سعودی شہریوں کو سرکاری نیوز ایجنسی کے ایس اے اور سرکاری نیوز چینل اسٹیٹ ٹی وی سے ملی ہے. ابھی تک سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی ڈرائیو کرنا سنگین جرم سمجھا جاتا تھا. گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے پکڑی گئیں تو خواتین کو جیل کے ساتھ ساتھ لوگوں کے سامنےکوڑے مارنے کی سزا بھی دی جاتی تھی.انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا تھا اب معاشرے کا چلن تبدیل ہو رہا ہے اور اب مردوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد اس پابندی کے خاتمے کے حق میں ہے۔سعودی عرب کے شہزادے ولید بن طلال نے بھی گذشتہ برس کے آخر میں ملک میں خواتین پر گاڑی چلانے کی پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ارب پتی شہزادہ ولید بن طلال نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا تھا کہ خواتین پر ڈرائیونگ کی پابندی ختم کرنا نہ صرف ملکی معیشت بلکہ خواتین کے حقوق کے لیے بھی ضروری ہے۔وہیں اس فیصلے سے بیرون ملک کے لوگوں کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑسکتاہے۔لاکھوں لوگوں سعودی چھوڑ کر وطن واپس جانا پرسکتا ہے ۔





