شاہ سعود یونیورسٹی میں طالبات کی گاڑیوں کے لیے 4500 پارکنگ کا انتظام

ریاض(ملت ٹائمز)
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہ سعود یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر بدران العمر کا کہنا ہے کہ “خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت سے متعلق فیصلے پر عمل درامد کے حوالے سے طالبات کے کیمپس میں تیاری مکمل ہے اور اس سلسلے میں طالبات اور کیمپس سے تعلق رکھنے والی خواتین کے لیے 4500 سے زیادہ گاڑیوں کی پارکنگ موجود ہے”۔
ٹوئیٹر پر اپنے سرکاری اکاو¿نٹ پر کی جانے والی ٹوئیٹ میں ڈاکٹر بدران نے باور کرایا کہ گاڑی چلانے کی اجازت کے فیصلے سے خواتین کو بڑے پیمانے پر مادی فوائد حاصل ہوں گے اور اس کے نتیجے میں کام کی منڈی میں ان کی شرکت وسیع ہو جائے گی۔جامعہ کے ڈائریکٹر کی ٹوئیٹ کو سعودی طالبات کی طرف سے بڑی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔