محرم کے جلوسوں کے پیش نظر پاکستان کے تمام اہم شہروں میں موبائل سروس بند

کراچی(ملت ٹائمز)
پاکستان کے متعددشہروں میں آج موبائل سروس بند ہے ،روزنامہ جنگ کی رپوٹ کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں جمعہ کو اچانک غیر اعلانیہ موبائل سروس بند کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق 8 محرم الحرام کے جلوس میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی، سکھر، حیدر آباد،شکارپور میں غیر اعلانیہ موبائل فون سروس بند کردی گئی۔غیر اعلانیہ بندش سے شہری شد پریشانی اور اذیت کا شکار رہے۔ جبکہ موبائل فون سے منسلک ٹریکروالی گاڑیاں بھی جام ہونے کی اطلاعات ملی ہے، جسکے بعد کراچی کے مختلف علاقوں سے ٹریکر کمپنیوں میں شکایات انبار لگ گئے۔
ٹریکر کمپنی کا کہنا ہے کہ گاڑیاں جام ہونے پر صارفین کے فون آرہے ہیں، ٹریکر میں بھی سم استعمال ہوتی ہے، جمعے کے روز اچانک موبائل بندش کی اطلاع ہمیں نہیں دی گئی، ٹریکر کمپنی کے مطابق محکمہ داخلہ نے 8محرم الحرام کوصرف جلوس کے راستوں جبکہ 9اور10محرم کوصبح 9بجے تا رات 9بجے تک موبائل سرو س بند کر نے کااعلان کیا گیا تھا۔