لندن (ملت ٹائمزایجنسیاں)
روہنگیا مسلمانوں پرمظالم ڈھانے کے جرم میں آکسفورڈ کالج نے آنگ سان سو چی کی تصویرکالج گیٹ سے ہٹادی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلمانوں پر مظالم کیخلاف ہندوستان،ترکی ،انڈونیشیائ،پاکستان سمیت دیگر ممالک سراپا احتجاج ہیں ، اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم رکوانے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ، آکسفورڈ کالج نے نوبل پرائز ہولڈراپنی سابق سٹوڈنٹس کیخلاف سخت اقدام اٹھا لیا اور روہنگیا مسلمانوں پر انسانیت سوز سلوک پر آنگ سان سوچی کی تصویر کالج گیٹ سے ہٹا کرا سٹور میں رکھ دی۔
واضح رہے کہ آنگ سان سوچی نے آکسفورڈ کالج سے ہی تعلیم حاصل کی تھی اور67 ویں سالگرہ پر انہیں آکسفورڈ یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی گئی تھی۔