علاقہ میں رہ رہے بنگلہ دیشیوں اور روہنگیا کو باہر نکالا جائے۔بی جے پی اور ذیلی ہندو تنظیموں کے لیڈروں نے ایس ڈی ایم کوسونپامیمورنڈم

دیوبند(ملت ٹائمزسمیر چودھری)

بی جے پی کارکنان نے ایس ڈی ایم کو میمورنڈم دے کر علاقے میں غیر قانونی طور پر رہ رہے بنگلہ دیشی اور روہنگیا مسلمانوں کی جانچ پڑتال کرنے اور تری پور مندر کی مورتی توڑنے کے معاملے میں کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔آج بی جے پی کے لیڈرچودھری وریندر گوجر کی قیادت میں بی جے پی کارکنان ایس ڈی ایم دفتر پر پہنچے، جہاں ایس ڈی ایم رام ولاس یادو کی عدم موجودگی میں ایک یادگار کو ان کے اسٹینو کو دیا گیا۔میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ دیوبند اور ملحقہ علاقوں میں غیر قانونی طور پر بنگلہ دیشی اور روہنگیا مسلمان رہ رہے ہیں،جو علاقہ کے امن کے لئے خطرہ ہے، اس طرح کے لوگوں کو جلد از جلد انتظامیہ کی جانب سے نشان زد کیا جانا ضرور ی ہے۔ کہا گیا ہے کہ اب تک تری پور مندر کی مورتی توڑکے معاملہ میں انتظامیہ کی جانب سے کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی گئی،جس سے ہندو سماج میں غم وغصہ ہے،انتظامیہ کو فوری طور پر ملزم کو گرفتار کرنا چاہئے اور وہاں ایک نیا مجسمہ نصب کرنا چاہئے۔ اس دوران بی جے پی اور ہندو تنظیموں کے درجنوں کارکنان وعہدیدان موجودرہے۔