طیب اردگان کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات،تجارتی تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال

تہران (ملت ٹائمزایجنسیاں)
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ایران کے ہم منصب حسن روحانی سے ملاقات کی اور تجارتی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی اور رجب طیب اردگان کی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ترک اورایران کے صدورمیں دوطرفہ تعاون، تجارتی تعاون بڑھانے پراتفاق کے ساتھ ساتھ شام اورعراق کے کردریفرنڈم پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر ترک صدر کا گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ ہم شام میں امن چاہتے ہیں اورعراق کو متحد دیکھنا چاہتے ہیں۔دوسری جانب ایرانی صدر نے کہا کہ ہم داعش اور پی کے کے سمیت تمام دہشتگردوں کیخلاف لڑیں گے