ریاض(ملت ٹائمزایجنسیاں)
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاو¿روف کا کہنا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا ماسکو کا دورہ مشرق وسطی کے خطے میں امن و استحکام کے سلسلے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
عربی روزنامہ الشرق الاوسط کو دیے گئے بیان میں روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں ایک حقیقی موڑ ثابت ہو گا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ریاض اور ماسکو کے درمیان تعاون ایک یکسر نئی سطح پر منتقل ہو گا۔
لاو¿روف کے مطابق مملکت اور روس کے درمیان اعلی ترین سطح پر سیاسی بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا جہاں دونوں جانب تجارتی تعاون اور مشترکہ انسانی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے کوششوں کو وسیع کرنے پر کام ہو رہا ہے۔
دوسری جانب سعودی فرماں روا نے منگل کے روز جدہ میں کابینہ کے اجلاس کے دوران اس امید کا اظہار کیا کہ ان کے روس کے آئندہ دورے اور ماسکو میں صدر ولادیمر پیوتن اور دیگر روسی عہدے داروں سے بات چیت کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات مضبوط ہوں گے اور یہ دورہ مشترکہ مفادات اور بین الاقوامی سطح پر امن اور استحکام کو یقینی بنانے میں کارآمد ہو گا۔





