قاہرہ(ملت ٹائمزایجنسیاں)
مصر کی سپریم کونسل نے سپریم عدالت کی جانب سے صحافیوں کا فرائض کی انجام دہی کے دوران پھٹی پینٹ نہ پہننے کا مطالبہ کرنے پر حکم صادر کیا ہے کہ تمام صحافی حضرات ڈیوٹی کے دوران پھٹی ہوئی پتلون یا پینٹ پہننے سے اجتناب کریں۔ایسی حالات میں کوئی بھی صحافی کسی سرکاری افسر سے ملاقات کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔
مصری میڈیا کے مطابق مصر کی سپریم کورٹ نے صحافی برادری کے لباس سے متعلق ایک فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے صحافیو ں کی تربیت اور ٹیکنالوجی کی مد میں دیے جانے والے الاونس میں اضافہ کردیا گیا ہے لیکن میڈیا کے تمام نمائندگان پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے حلیے اور لباس میں بہتری لائیں کیونکہ پھٹی ہوئی پینٹ ان کے پیشے کے مطابق نہیں ہے۔عدالت کامزید کہناتھاکہ کوئی بھی صحافی مستقبل میں پھٹی پینٹ یا خستہ حال حلیے میں کسی حکومتی عہدیدار یاسرکاری ادارے کے اہلکار سے ملاقات نہیں کر سکیں گے۔
دوسری جانب سپریم کونسل کے سربراہ مکرم محمد احمد نے کہا کہ صحافیوں کے لباس پر دیے جانے والے فیصلے کے اطلاق کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں اور جنہیں آئندہ چند برسوں میں عمل درآمد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ مصر کی حکومت نے صحافیوں کی تربیت اور ٹیکنالوجی الاو¿نس کی مد میں ماہانہ رقم بڑھا کر 1680 مصری پاو¿نڈ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔





