واشنگٹن(ملت ٹائمزایجنسیاں)
امریکانے برمامیں روہنگیامسلمانوں پرمظالم پرسخت اظہارتشویش کا اظہار کرتے ہوئے برمی فوجی قیادت کے امریکی ایونٹس میں دعوت نامے منسوخ کردیئے،ترجمان امریکی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ برما پر محدودپابندیاں لگانے پرغورکررہے ہیں،ترجمان نے کہا کہ برماحکومت اورفوج ملک میں قیام امن کےلئے فوری اقدامات کرے،برمامیں مسلمانوں پرظلم کرنے والوں کااحتساب ضروری ہے،برمامیں تشددکے خاتمے کےلئے امریکااحتساب کاطریقہ اپنائے گا،ترجمان کا کہنا تھا کہ تشددمیں ملوث فوجی امریکی تربیتی پروگرام کےلئے نااہل ہوں گے،برماکے احتساب کےلئے اتحادیوں سے مشاورت کررہے ہیں، برماکااحتساب اقوام متحدہ،انسانی حقوق کی تنظیم کے فورم پرہوگا۔