نئی دہلی(ملت ٹائمز)
سویم سدھا اور گرین فلائی انٹر ٹینمنٹ کے اشتراک سے پچھلی شب ایل ٹی جی آڈیٹوریم کوپر نیکس مارگ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میںمہمان خصوصی کے طور پر این سی ایس سی کی ممبر(حکومت ھند) سوراج ودوان صاحبہ اوراتراکھنڈ کے وزیر ستپال مہاراج جبکہ بی جے پی پارٹی کے رہنما شیام جاجو نے شر کت کی ۔ اس موقع پر مختلف میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والی اہم شخصیات معروف فیور ایف ایم کے آر جے راہل ماکن ،ڈاکٹر حظیفہ خوراکی والا ،سما جی کا رکن پریتم بھارتوان ،کاجل سوری ،انجان زوٹا ،ھینا مودی ،شیوانی سنگھ ودیگر کو ’گرین فلائی ایکسلینس ایوارڈ ‘سے نوازا گیا ۔ اس موقع پرکمل کشور کی ہدایتکاری اور مچھیدر مورے کے تحریر کردہ ناٹک میں نورنگ گروپ کے تھیٹر آرٹسٹوںنے مخنثوں کے مسائل سے شہریوں کوواقف کرا نے کے خاطر ’جان من ‘ کے نام سے آدھے گھنٹے کا ایک پلے شو پیش کیا ،جسے ناظرین نے بےحد پسند کیا ۔ قبل ازیںپروگرام کی روح رواں شچی ککڑ نے استقالیہ خطبہ میں تمام مہمانان کاخیر مقدم کیا اور تعارفی کلمات پیش کئے۔ پروگرام کوکا میا ب بنا نے میں کاجل ،وپل اگروال ،شاعرہ جیوتی آریہ، مصنف وشاعرہ ڈکشا ڈدیجا ودیگر نے اہم کردار اداکیا ۔