ہم نے کوئی تصادم کی راہ اختیار نہیں کی بلکہ ہمارے ساتھ تصادم کیاگیا:نوازشریف

اسلام آباد(ملت ٹائمزایجنسیاں)
پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کے زیرصدارت پنجاب ہاﺅ س مسلم لیگ کا مشاورتی اجلاس ختم ہو گیاجس میں راجہ ظفرالحق،مشاہد اللہ،چودھری تنویر،پرویزرشید،سعدرفیق،زاہدحامد،انوشہ رحمان ، طارق فضل چودھری،طلال چودھری،امیرمقام شریک ہوئے، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اورآئندہ کی حکمت عملی پرمشاورت کی گئی اس کے علاوہ نوازشریف کیخلاف نیب ریفرنسزاوراحتساب عدالت میں پیشی پربات چیت ہوئی،پارٹی رہنماو¿ں نے بیگم کلثوم نواز کی صحت سے متعلق دریافت کیا،اس موقع پر نوازشریف کاپارٹی رہنما سے کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نوازکوآپ کی دعاو¿ں کی ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ ہم نے کوئی تصادم کی راہ اختیار نہیں کی ،ہمارے ساتھ تصادم کیاگیا،سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی بے اصولی کی نہ آئندہ ایسا کچھ کرےں گے ،ہم اقتدار نہیں اقدار کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں،نوازشریف کا کہناتھا کہ میں مقدمات کا سامنے کرنے کیلئے ہی آیا ہوں،مقدمات سے گھبرانے والا نہیں۔