ڈھاکہ(ملت ٹائمزایجنسیاں)
بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو روکنے کے لئے میانمار حکومت پر دباو¿ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دولت مشترکہ کی 63 ویں پارلیمانی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حسینہ واجد نے رکن ممالک سے مسلمانوں کے مسئلے کو اہمیت دینے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میانمار حکومت کے مظالم کی وجہ سے مسلمان اپنے گھر بارچھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں، جس سے علاقے میں عدم استحکام پیدا ہوا ہے۔