شام میں داعش کا کاربم دھماکہ ،26 بے گناہ جاں بحق، شہریوں پر اسد انتظامیہ کا قہربھی مسلسل جاری

دمشق(ایجنسیاں)
شامی شہر دیرز زور میں دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے کیے گئے ایک کار بم حملے میں 26 افراد ہلاک ہو گئے۔پناہ گزینوں کے کیمپ کی جانب جانے والے شامی شہریوں کو ہدف بنانے والے اس حملے میں بیسیوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔دوسری جانب شام میں کشیدگی میں کمی لائے جانے والے علاقے مشرقی غوطہ میں اسد انتظامیہ کے مسلسل حملوں کی بنا پر فائر بندی کا معاہدہ عملی طور پر کالعدم بن چکا ہے۔
تحصیل آربن پر کیے جانے والے حملے کے نتیجے میں کئی ایک عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں تو بعض کو نقصان پہنچا ہے۔واضح رہے کہ اسد انتظامیہ کے زیر محاصرہ مشرقی غوطہ میں حالیہ دو ہفتوں میں کم ازکم 70 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔