نئی دہلی۔26دسمبر( نا مہ نگار)
باڑہ ہندوراﺅ کے احاطہ کیدارا میںواقع سرودیہ کنیا ودیالیہ میں سالانہ جلسہ اور تقسیم انعا مات کی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں حلقہ بلیماران کے رکن اسمبلی اور وزیر عمران حسین نے بطور مہمان خصو صی شر کت کی۔اس مو قع پر اسکول کی طالبات نے کئی رنگا رنگ پروگرام پیش کر کے ناظرین سے دادوتحسین حاصل کی۔اسکول کی پر نسپل میرا کماری نے مہمانان کاخیر مقدم کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے اسکول میں پڑھائی کے ساتھ ساتھ کلچرل پروگرام ،کھیل کوداور دوسرے پروگراموں کی بھی تر بیت دی جاتی ہے۔اسمبلی میں بچیوں کو اخلاقی تعلیم کے ساتھ ساتھ تعلیم کے تئیں مزید بیدار کیا جاتا ہے، اسی کے ساتھ لڑکیوں کو یوگا بھی کرائی جاتی ہے تاکہ بچوں کی دماغی اور جسمانی پرورش ٹھیک ڈھنگ سے ہو سکے اس کیلئے تجر بے کارٹیچرز کی خد مات لی جاتی ہے۔اس موقع پر عمران حسین نے لوگوں کو خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ یہ اسکول اطراف کے حلقے کا بہترین اسکول ہے کیو نکہ یہاں کی پر نسپل اور ٹیچرز لگا تار اپنی محنت اور لگن سے بچوں کو تعلیم دینے میں مصروف رہتی ہیں ، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی دہلی حکو مت نے تعلیم کو فروغ دینے کیلئے دہلی میںسیکڑوںنئے اسکول کھو لنے کامنصو بہ بنا یا ہے جن میں پبلک اسکولوں کی طرز پر تعلیم کا انتظام کیا جائےگا ۔ انہوں نے بچو ں سے زور دے کر کہا کہ یہ قیمتی وقت ہے ، جو کبھی واپس نہیں آتا ہے، اسی لئے وقت کی قدر کریں اور خوب محنت کے ساتھ تعلیم حاصل کریں ۔ بعد ازاں انہو ں نے پہلی سے اور بارہویں تک سال 2016-17میں اول ،دوم اور سوم آنے والی بچیوں کو انعا مات تقسیم کئے اور کا میاب بچیوں کو مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر علاقہ کے معروف سماجی خدمتگار اسرار قریشی نے تمام انتظامیہ اور شر کا کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے تعلیم کی اہمیت وافادیت پر گفتگو کی۔ اسرار قریشی نے بچیوں کے ساتھ اسکولی اساتذہ کے بھر پور تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ٹیچر ز بچیوں کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرتی ہیں تبھی اتنا زبردست کلچرل پروگرام کا میابی کے ساتھ پیش ہو سکا ۔اہم شرکا میںعلاقائی کو نسلر کے شوہر نیتا جی صلاح الدین ، ونے ورما،ڈاکٹر ریما نفیس، نوتن دُگل ،عائشہ قدوس، ھُما خاتون ،انور یارخان ،شبانہ خانم،صادقین قریشی ،محمد عارف، واجد احمد، ریاض الدین ودیگر کے نام قابل ذکر ہیں ۔