نئی دہلی۔ 28دسمبر(ملت ٹائمز)
تین طلاق کے خلاف ساڑھے بارہ بجے آج پارلیمنٹ میں بل پیش ہوگیا ،یہ بل مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے پیش کیا ۔
بل کا تعارف کراتے ہوئے روی شنکر پرساد نے کہاکہ آج کا دن تاریخی ہے ،سپریم کورٹ نے تین طلاق کو پاپ اور غیر قانونی بتایاتھا اس کے بعد قانون بنانا ضروری ہوگیا تھا ،یہ عورتوں کے حق میں ہے ،اس بل میں کوئی پوجاکرنے کو نہیں کہا گیاہے نہ ہی مذہب اور عبادت کا قانون ہے بلکہ عورتوں کو انصاف دینے کی بات کی گئی ہے ۔خواتین کی عزت اور حق کی بات کی گئی ہے ،حولوگ اسے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی بتارہے ہیں وہ جواب دیں کہ عورتوں کو جینے کا حق نہیں ہے
بل پیش ہوتے ہی جے پرکاش نے مخالفت کی اور کہاکہ کریمنل ایکٹ کے تحت سزا دینا درست نہیں ہے ۔ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے بھی اس بل کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اسے آئین ہند کی توہین بتایا ۔آر جے ڈی اور بی جے ڈی کے لیڈران نے بھی مخالفت کی ۔