نگینہ میوات ،(ملت ٹائمز محمد سفیان سیف)
گلوبل ویلفیئر فاو¿نڈیشن ،ہیومن ویلفیئر فاو¿نڈیشن اور امریکن فیڈرشن آف مسلمس آف انڈین اورجن (ایفمی)کے باہمی اشتراک سے آج نگینہ سیکشن کے گاو¿ں مروڈا میں میوات کے طلبہ و طالبات کو اعزاز سے نواز اجائےگا،اس کے علاو ہ اس پروگرام میں سماجی سطح پر غیر معمولی خدمات انجام دینے والی شخصیات کو” میوات رتن ایوراڈ“ سے سرفراز کیا جائےگا ۔گلوبل ویلفیئر فاو¿نڈیشن کے جنرل سیکریٹری قاری سراج الدین (ڈائریکٹر الفلاح ماڈل اسکول بھادس) نے آج نمائندے کو بتلایا کہ ہم ہر سال میوات کے ہونہار طلبہ و طالبات کو جنہوں نے دسویں اور بارہویں میں ۰۸فیصدنمبرات سے کامیابی حاصل کی ہو انہیں اعزا ز سے نوازتے ہیں اسی طرح ہم باہمی اشتراک سے مختلف میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو میوات رتن ایوارڈ سے نوازتے ہیں ۔اس سال بھی ہم الجامعة الاسلامیہ کیمپس (گاو¿ں مروڈا)میں اعزازیہ تقریب منعقد ہوگی ۔اس بار” میوات رتن ایوارڈ“ کیلئے مو¿رخ میوات ،صدیق احمد میو¿،سیاسی خدمات کیلئے چھرکلوت پال کے چودھری مرحوم جلیب خاں،سائنسی خدمات کیلئے ڈاکٹر سبحان خاںچانسلر متھلا یونیورسٹی اور دینی خدمات کیلئے مولانا الحاج فضل الرحمن دہلوی کو منتخب کیا گیا ہے ۔ غورطلب ہے کہ اس پروگرام میںسابق وزیر ہریانہ چودھری آفتاب احمد،سابق ڈپٹی اسپیکر آزاد محمد ،چودھری محمد اسرائیل کوٹ،سابق ممبر اسمبلی حبیب الرحمن،محمد اسرائیل (بانی اراو¿لی پبلک اسکول)معروف عالم دین شیخ صلاح الدین مقبول ،حکیم اجمل خاں ،شیر محمد صدر میو پنچایت ،محمد قاسم میواتی ،ڈاکٹر امتیاز ڈائرکٹر وقف انجنیئرنگ کالج نوح،مولانا مبارک مدنی،(ویلفیئر آفیسر وقف بورڈ) ،پروفیسر مشتاق احمد تجاروی (جامعہ ملیہ اسلامیہ)،ڈاکٹر قاسم رسول(مسلم پرسنل لا ءبورڈ)،ایچ ایس سی محمد شفیق ،ڈاکٹر مظفر اسلام (مانو)اے سی پی حاجی عثمان بھادس، اور گلوبل ویلفیئر فاو¿نڈیشن ،ہیومن ویلفیئر فاو¿نڈیشن اور امریکن فیڈرشن آف مسلمس آف انڈین اورجن (ایفمی)کے ذمہ دارن شرکت کریں گے۔