ایران کے پرائمری اسکولوں میں انگریزی زبان کی تعلیم ممنوع ،اس وجہ سے لگائی گئی پابندی

تہران8جنوری (ایجنسیاں)
ایران میں حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملک کے پرائمری سکولوں میں انگریزی زبان پڑھانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔العربیہ نیوز کے مطابق اس بیان کو ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی انگریزی زبان پر تنقید کے حوالے سے دیکھا جا رہا ہے۔ انھوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ تعلیم کے آغاز کے دور میں ہی انگریزی پڑھانے سے مغربی ثقافت کے غلبے کے لیے دروازے کھل جاتے ہیں۔
ایران کے قومی ادارے ہائی ایجوکیشن کونسل کے سربراہ مہدی نوید ادھام نے ہفتے کو ریاستی ٹی وی پر بتایا تھا کہ سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں کے نصاب میں انگریزی پڑھانا قاعدے اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔