مولانا توقیر احمد قاسمی نمایاں تعلیمی خدمات کے سبب نشان اعتراف سے سرفراز

علی گڑھ ۔5مارچ(ملت ٹائمز)
معروف عالم دین مولاناتوقیر احمد قاسمی کو مدرسہ العلوم الاسلامیہ علی گڑھی میں نشان اعترا ف برائے تعلیمی خدمات سے نوازاگیاہے ۔اس کے علاوہ مولانا اسجد قاسمی ندوی اور ڈاکٹر مسعود خالد کو بھی اعزاز سے سرفرزا کیا گیاہے ۔
واضح رہے کہ مدرسة العلوم الاسلامیہ علی گڑھ کے زیراہتمام آل یوپی بین المدارس ثقافتی مسابقہ اور سائنس واسلامی کوئز آل علی گڑھ کا 26 فروری تایکم مارچ منعقد کیاگیا جس میں دارالعلوم دیوبند میں شعبہ انگریزی کے صدر اور کئی کتابوں کے مترجم مولانا توقیر احمد قاسمی نے کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیاگیا ۔اس موقوع پر مولانا کے علاوہ مولانا اسجد قاسمی ندوی ۔ڈاکٹر مسعو دخالد۔ڈاکٹر سعد ماحی ۔ڈاکٹر محمد طارق ایوبی ندوی وغیرہ بھی مدعوتھے ۔