مدرسہ امینیہ اسلامیہ عربیہ میں ختم بخاری شریف کی تقریب کا انعقاد 

نئی دہلی(نامہ نگار)
معروف ومشہور ادارہ مدرسہ امینیہ اسلامیہ عربیہ کشمیری گیٹ کا جلسہ ختم بخاری شریف کا انعقاد عمل میں آیا۔شیخ الحدیث علامہ مفتی ذکاوت حسین قاسمی کی سرپرستی میں منعقدجلسہ کاآغاز مولانااکرام الحق کی تلاوت کلام اللہ سے ہواجبکہ سید ابوذر نے نعت شریف پیش کی ،وہیں مدرسہ کے طلبا نے مسابقہ قرآن،نعتیہ مجموعہ ، حمد شریف ،اردو تقاریر ،محفل قرآت، الوداعی نظم اور مختلف مضامین پرتقاریرودیگر ثقافتی پروگرام پیش کر کے ناظرین کو محظوظ کر کے دادوتحسین حاصل کی ۔مدرسہ ہذا کے نائب مہتمم مولانا عبدا لرشید احمدقاسمی نے مہمانوں کاپھولوں کو گلدستہ پیش کر کے خیر مقدم کیا ،وہیں جلسہ کی نظامت مولانا زبیر احمد قاسمی نے کی۔اس موقع پر فارغ ہوئے 21طلبا کی مہمانان کے دست مبارکہ سے دستار بندی کا عمل انجام بخوبی انجام پایا ،ساتھ ہی بچوں کو توصیفی اسناد کے ساتھ قرآنی نسخے ،سند، نقدومتعددسلامی کتابیں بھی بطور تحفے میں پیش کی گئیں۔
مفتی ذکاوت حسین قاسمی نے بخاری شریف کاآخر ی درس دیتے ہوئے امام بخاری کی شان و شخصیت پر گفتگو کی ، موصوف نے جہاں عوام الناس کو اپنے اخلاق، معاملات ، زندگی کے طور طریقے، غیر اسلامی رسوم ورواج سے بچنے کی تلقین کی ،وہیں مسلمانوں کوذکر اللہ ، تسبیح مبارک ، درود شریف کا ورد کرنے کی خصوصی اپیل کی ۔مدرسہ ہذا کے مہتمم مولانا انیس الرحمان قاسمی نے صدارت کرتے ہوئے مدرسہ کی سالانہ رپورٹ پیش کی ۔اختتام پرمفتی محمد طیب قاسمی نے اظہار تشکر کے فرائض انجام دئے ۔جلسہ کو کا میاب بنا نے میں معروف عالم دین مفتی راغب احمد، مفتی محمد ایوب ، مولوی صداقت ،مولوی اشرف ، مفتی محمد عمران ، حافظ عمران احمد،قاری ریاض الدین ، ڈاکٹر راحت احمد مظاہری ، مفتی بشیر احمد ،حاجی عطا ء الرحمان ، مولانا فارو ق واصفی امینی ،سماجی خدمتگار امین الدین نظامی وجملہ اساتذہ واراکین مجلس منتظمہ نے اہم کر دار ادا کیا۔