شاہ سلمان سمیت متعدد مسلم رہنماؤں کو فون پر طیب اردگان نے پیش کی عید کی مبارکباد۔ ان امور پر بھی ہوئی گفتگو

انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے عید الفطر کی مناسبت سے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز  کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔موصول معلومات کے مطابق مذاکرات میں صدر ایردوان اور شاہ سلمان نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی اور ترکی اور سعودی عرب کے درمیان  دو طرفہ تعلقات  کو ہر شعبے میں مزید تقویت دینے  کی اہمیت پر زور دیا۔
مذاکرات میں علاقائی پیش رفتوں پر بھی   بات کی گئی اور فلسطینی عوام کے لئے تحفظ کی طلب پر مبنی فیصلے کے اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی میں منظوری پر ممنونیت کا اظہار کیا گیا۔
صدر ایردوان  کی فلسطین کے صدر محمود عباس کے ساتھ  ٹیلی فونک ملاقات میں بھی فلسطین کے موضوع پر حالیہ پیش رفتوں پر بات چیت کی گئی۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کے ویٹو کی وجہ سے مسترد ہونے والے فیصلے کے اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی سے منظوری حاصل کرنے کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی فلسطینی عوام کے حق بجانب دعوے کی ہمیشہ حمایت کرتا رہے گا۔
صدر ایردوان نے پاکستان کے صدر ممنون حسین کے ساتھ بھی ٹیلی فون پر ملاقات کی اور عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔موصول معلومات کے مطابق صدر ایردوان اور صدر ممنون حسین نے ترکی اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے موضوع پر عزم کا اظہار کیا اور علاقائی موضوعات   پر بات چیت کی۔
مذاکرات میں افغانستان۔ پاکستان امن و اتحاد عملی پلان  کے دائرہ کار میں کئے جانے والے مذاکرات کے مثبت نتائج پر مسرت کا اظہار کیا گیا  اور فلسطین کے موضوع پر بین الاقوامی پلیٹ فورم پر باہمی اتحاد کی اہمیت پر
زور دیا گیا۔