ترک سیاست کا تعین بیرونی طاقتیں ہرگز نہیں کر سکتیں: ترک وزیر اعظم

استنبول : وزیر اعظم بن علی یلدرم  کا کہنا ہے کہ ترکی میں سیاست کے  لائحہ عمل کا  باہر سے  کوئی  بھی شخص تعین نہیں کر سکتا۔
یلدرم نے ترکی برآمد کنندگان  یونین کے 25 ویں  عمومی اجلاس اور 2017  ایکسپورٹرز چمپین ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ” اس وقت  ترقی کا پرچم  نجی سیکڑ کے ہاتھ میں ہے۔ہم  اس چیز کو بخوبی جانتے ہیں،  ہمارا کام  ان کی راہ ہموار کرنا ہے۔”
انہوں نے کہا کہ برآمدات  میں سطح تسلی بخش نہیں ہے ہمیں اس کی سطح کو مزید بڑھانا ہو گا، ہم نے  اس وقت 70 ہزار ہونےو الی برآمد کنندگان کی تعداد کو ایک لاکھ بیس ہزار تک  بڑھانے کا ہدف   مقرر کر رکھا ہے۔
24 جون کے انتخابات کا بھی ذکر کرنے والے وزیر اعظم نے بتایا کہ انتخابات کے اعلان  کے بعد جائزاتی اداروں نے  جلدی میں ایجنڈے کو اچھالا اور ترکی کے بارے میں بعض فیصلے ثبت کردیے۔  لیکن  ترک قوم نے ان کو منہ توڑ جواب دیا۔  ترک سیاست کو خارجی طور پر کوئی بھی متاثر نہیں کر سکتا۔ اس کا فیصلہ صرف ترک قوم کے ہاتھ میں ہے۔
اور نہ  ہی ترکی  اندرونی یا پھر بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے کسی سے اجازت لینے  پر مجبور ہے۔ یہ ہمارے وطن کی بقا  اور سلامتی کا معاملہ ہے، ہم اس حوالے سے ہر لازمی اقدام اٹھائیں گے اور کسی کے سامنے جواب دہ بھی نہیں ہوں گے۔