مرکزالتعلیم الاسلامی دہلی میں اختتامی انعامی پروگرام کا انعقاد !

   دہلی : (پریس ریلیز) الحمدللہ مرکزہذا اور ملحقہ ادارہ “حبیب ایجوکیشن سینٹر؛ میں سالانہ امتحان مکمل ہوا

الحمدللہ! آج طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک پروگرام بعنوان جلسہ تقسیم انعامات منعقد کیاگیا، جس میں طلباءطالبات نے قرات، حمدونعت ،تقاریروخطاباتمکالمہ پیش کیا، مولانانسیم الدین مظاہری مدیرمرکزہذا کی قیادت اورمولاناارمان قاسمی ناظم شعبہ تنظیم وترقی کی نگرانی اور ماسٹر اقبال صاحب ترجمان مرکز ہذا کی نظامت میں مکمل پروگرام پیش کیاگیا ، اعلی، اول، دوم، سوم کے طلباءکے درمیان مہمان علماء کے دست مبارک سے انعامات کے تقسیم کئے گئے۔
شرکاء میں مہمان خصوصی کے طور پر مفتی وقاضی کامل صاحب، قاضی دارالقضاء آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ ، حاجی سلطان صلاح الدین صاحب صدر مرکزہذا ،افتخار صاحب ، شریک ہوئے، دیگر شرکاء میں مرکز ہذاکے بہی خواہان مولانا نصراللہ، حافظ آفتاب، قاری طفیل ،حافظ فردوس ،حافظ ارشدودیگر شرکاء کا پروگرام کو کامیاب بنانے میں کافی اہم رول رہاہے۔
قاضی کامل صاحب قرآن وحدیث کے حوالے سے علم دین کی عظمت پر پُرمغزخطاب کیا ، فرمایا کہ اس طرح کا پروگرام کرتے رہناچاہیے اس سے طلباء میں شوق وجزبہ پیداہوتاہے ،
مرکز ہذا کے مدیر مولانا نسیم مظاہری نے کہا کہ بغیر علم کے انسان اپاہج ہے ,علم انسان کو ترقی کی راہ پر ہموار کرتاہے اور اس سے اللہ کی معرفت نصیب ہوتی ہے۔
اخیر میں قاضی کامل صاحب کی دعاءکیساتھ مجلس اختتام پذیر ہوا !