یوپی کے ایک مدرسہ سے ہتھیار ضبط کرنے کا پولیس نے دعوی کیا! 

بجنور: (ایم این این) ریاست اتر پردیش کے ضلع بجنور میں پولیس نے ایک مدرسے پر چھاپہ مار کر ہتھیار ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ایک اطلاع ملی تھی جس پر یہ کارروائی انجام دی گئی۔

پولیس کے مطابق بجنور کے شیر کوٹ میں واقع مدرسہ دار القرآن حمیدی کے بارے میں پولیس کو اطلاع ملی کی چند غیر سماجی عناصر نے مدرسہ کا دورہ کیا جس پر پولیس نے چھاپہ مارا۔ 

پولیس کے مطابق اس چھاپہ میں پولیس کو مبینہ طور پر پانچ پستول اور کئی کارتوس دستیاب ہوئے ۔ اس معاملے میں چھ افراد کو گرفتار کر لئے گئے ہیں ۔ اس کے بعد پولیس نے ظفر السلام ، نور علی ، محمد صابر ، عزیز الرحمن ، اور فہیم سمیت 6 نوجوانوں کو حراست میں لیکر پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے ۔ 

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات جاری ہیں۔