بھوپال: (ایم این این) مدھیہ پردیش حکومت نے واضح کیا ہے کہ ریاست میں روہنگیا مسلم گروہ کے ذریعہ بچوں کو اغوا کرکے ان کے گردے نکال کر فروخت کرنے کی بات پوری طرح سے بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔
سرکاری اطلاع کے مطابق وہاٹس ایپ پر افواہ پھیلائی جارہی ہے۔ اور اس طرح کی افواہ میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ عام لوگ اس سلسلے میں کسی طرح بھرم اور بہکاوے میں نہ آئیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ کچھ وقت سے وہاٹس ایپ پر اس طرح کی افواہ پھیلانے کی بات سامنے آئی تھی۔ جس میں کہا جارہا تھا کہ روہنگیا مسلم گروہ بچوں کو اغوا کرکے ان کے گردے نکال کر فروخت کررہا ہے۔جس کی آج حکومت نے تردید کردی ہے۔