حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی شان میں گستاخی کا معاملہ، وسیم رضوی کے خلاف شکایت درج

حیدر آباد: (ایم این این) ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کی شان میں گستاخی کرنے والے گستاخ وسیم رضوی کے خلاف حیدرآباد میں ایک وفد نے حیدرآباد کمشنریٹ پہنچ کر شکایت درج کروائی۔
نوجوانوں پر مشتمل ایک وفد نے وسیم رضوی کی گستاخانہ حرکت پر برہمی کا اظہار کیا۔ ان نوجوانوں نے اپنا احتجاج درج کرتے ہوئے بتایا کہ وسیم رضوی نے ایک فلم بنانے کا اعلان کیا، اور اس کا نام ‘عائشہ’ رکھا۔ اور اس نے یوٹیوب پر فلم کا ٹریلر ریلیز کیا ہے جس میں ام المؤمنین کی شان میں نعوذ باللہ سنگین گستاخی کی گئی،اس سے امت مسلمہ کے جذبات شدید مجروح ہوئے، جو انتہائی قابل مذمت ہے۔گستاخ وسیم رضوی کے خلاف شکایت درجاس ضمن میں ایڈوکیٹ میر نظام علی خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وسیم رضوی نے اس سے قبل بھی صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کی اور اسلام کی توہین کی ہے_ انہوں نےمزید کہا کہ خود کو شیعہ بتانے والے وسیم رضوی کی ان حرکتوں سے شیعہ برادری بھی نالاں ہے اور شیعہ رہنما نے اسے اسلام سے خارج قرار دیا ہے۔اس موقع پر وسیم رضوی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسے سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا۔