امریکہ،سعودی عرب،اسرائیل اور برطانیہ کا نام ونشاں مٹادیں گے: ایرانی کمانڈر

تہران(ٹی آر ٹی )
پاسداران انقلاب ایران کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے امریکہ ،برطانیہ،اسرائیل اور سعودی عرب کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی دی ہے۔ ایران میں انقلاب نوازوں نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی حمایت کے تحت تہران میں ایک مظاہرہ کیا ۔
مظاہرے میں امریکہ،اسرائیل اور سعودی عرب کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مظاہرین نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر سراپا احتجاج بننے والوں کو فتنہ پرور قرار دیا ۔
مظاہرے سے خطاب کے دوران کمانڈر سلامی نے امریکہ،برطانیہ،سعودی عرب اور اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران کے خلاف اپنی شر پسندانہ حرکتیں بند نہ کی گئیں تو ہم اس کا بھرپور جواب دیں گے اور انہیں صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔

SHARE