اسرائیلی سفاک فوج کے حملے میں زخمی نوجوان شہید 

اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے زخمی نوجوان کو ہسپتال لے جا رہی ایمبولینس کو آگے نہیں بڑھنے دیا۔ وقت پر علاج نہیں ملنے کی وجہ سے شدید زخمی فلسطینی نوجوان کی موت ہو گئی۔

اسرائیلی فوج نے مغربی علاقے میں فائرنگ کی جس میں ایک 18 سالہ فلسطینی نوجوان کی موت ہو گئی۔

فلسطین کی وزارت صحت نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی کہ مارے گئے نوجوان کی شناخت 18 سالہ خالد بداوی مسلمه کے طور پر کی گئی ہے۔

مقامی ہلال احمر سوسائٹی کی ترجمان ارب الفقاحہ نے بتایا کہ الخلیل علاقہ کے بیت اویٰ میں فائرنگ ہوئی۔شدید زخمی مسلمہ کو علاج کے لئے نہیں لے جایا گیا جس کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔

ترجمان کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے زخمی نوجوان کو ہسپتال لے جا رہی ایمبولینس کو آگے نہیں بڑھنے دیا۔ وقت پر علاج نہیں ملنے کی وجہ سے شدید زخمی فلسطینی نوجوان کی موت ہو گئی۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ بیت اویٰ علاقہ میں تین افراد نے بم پھینکے اور توڑ پھوڑ کی جن کو ٹارگٹ کرکے گولیاں چلائیں گئی۔اس کے علاوہ دو افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔