نئی دہلی: دہلی واقع مشہور و معروف یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا نے آج نومنظور شدہ شہریت ترمیمی بل کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جامعہ میں نماز جمعہ کے بعد نہ صرف یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والے لڑکے، بلکہ لڑکیاں بھی زوردار طریقے سے مودی حکومت کے خلاف نعرہ بلند کرتی ہوئی نظر آئیں۔ جامعہ کے طلبا نے جمعرات کی شام بھی اس سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ کیا تھا اور حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ شہریت قانون میں مذہب کی بنیاد پر کوئی ترمیم نہ کرے۔
Delhi: Students of Jamia Millia Islamia University stage protest against #CitizenshipAmendmentAct. pic.twitter.com/hONNY2A2Pb
— ANI (@ANI) December 13, 2019