ممبئی: (پریس ریلیز) المنار ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت چلنے والے تعلیمی ادارہ المنار اردوہائی اسکول، چکلی پونہ میں یوم جمہوریہ کی مناسبت سے جشن یوم جمہوریہ کافی تزک واحتشام اورجوش وخروش سے منایا گیا،قومی ترانہ کے ساتھ پرچم کشائی کی گئی، المنار ایجوکیشن سوسائٹی کے چیئرمین کے صاحبزادے اور اسکول کے نگراں جناب جاوید عبدالشکور چودھری نے سرکردہ سماجی اور کاروباری شخصیات اوراسکول کےاساتذہ اور بچوں کے ساتھ پرچم کشائی کی،اسکول میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات نے قومی ترانہ، گیت اور حب الوطنی پر مشتمل ایکشن گیت اور پرسوز نظمیں پیش فرمائیں، طلبہ نے جمہوریت اور ملک کے آئین ودستور کی اہمیت اور عظمت کے حوالے سے اردو ہندی، انگریزی اورمراٹھی زبان میں پرجوش اور ولولہ انگیز تقریریں پیش کیں، تعلیم اور تعلیم نسواں کی اہمیت پر ڈرامے اور مکالمے پیش فرمائے، ترنگا میں رنگا رنگ کافی بہترین اور زبردست پروگرام رہا، اس موقع سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے المنار ایجوکیشن سوسائٹی کے چیئرمین اور روح رواں جناب عبدالشکور چودھری صاحب کافی دلچسپی کے ساتھ شریک رہے اور کافی انعامات دیکربچوں کا حوصلہ بڑھایا ان کے ساتھ سوسائٹی کے دیگر ذمہ داران جناب ذکراللہ چودھری، جناب شمس اللہ چودھری، مولانا سعید احمد سلفی صاحب اور دیگر ذمہ داران اور سماجی و تعلیمی شخصیات شریک اجلاس رہیں اور سب نے بچوں کی قابل تحسین اور نمایاں کارکردگی پر تالیوں کے ساتھ ساتھ نقدی انعامات سے خوب حوصلہ بڑھایا، پروگرام کی صدارت کررہے ممبئی کے مشہور عالم دین، معروف داعی اور خطیب مولانا عاطف سنابلی نے بچوں کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے اساتذہ اور انتظامیہ کی کوششوں کوسراہا اور اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ جمہوریت اور ملک کے جمہوری آئین ودستور کی حفاظت اس وقت کا سب سے اولین کام ہے،فی الوقت ملک دوراہے پر ہے، جمہوریت اور جمہوری آئیں پر خطرات منڈلارہے ہیں، آج یوم جمہوریہ کی مناسبت اس عظیم قومی تیوہار کے موقع پر ہم یہ عزم کرتے ہیں کہ ہم سب مل کر اس ملک کے سیکولر آئین اور جمیوری اقدار کی حفاظت فرمائیں گے اور اس کے لئے ہرطرح کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم ہندوستانی مسلمانوں کا ماننا ہے کہ ہمارے ایک ہاتھ میں قرآن ہے دوسرے ہاتھ میں دستور ہے اس لئے دونوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے آج اس ملک کے جہموری نظام کو کچھ فرقہ پرست عناصر سے خطرہ لاحق ہے ہم ہندومسلم تمام لوگوں کو مل کر اسے بچانا ہوگا اور اس نسل کو تیار کرنا ہوگا، یہ تعلیمی ادارے ملک وملت کی تعمیر میں کافی اہم رول اداکررہے ہیں، اسی موقع سے سی.بی. ایس. سی معیار تعلیم کے ساتھ دینی وعصری نصاب کے مفید اور حسین امتزاج کے ساتھ رزہم اسلامک انٹرنیشنل اسکول کے افتتاح کا بھی اعلان کیا گیا مولانانےاس کی ضرورت وافادیت پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری سب سے بنیادی ضرورت ہیں آج جب ہر طرف لادینیت اور الحاد کا سیل رواں ہے ارتداد کی ایک لہر ہے ایسی صورت میں اس طرح کے اداروں کا قیام وقت کی ضرورت ہے دراصل اس طرح کی کوششوں سے بچوں اور نسل نو کو دونوں جہان کی کامیابی سے ہمکنار کرنے کی ایک قابل تحسین کوشش ہے، رزہم انٹرنیشنل اسکول کے افتتاح کے بعد المنار ایجوکیشن سوسائٹی کے چیئرمین اور قوم وملت کے عظیم محسن عالیجناب عبدالشکور چودھری صاحب نے کہا کہ دراصل اس اسکول کے قیام کا بنیادی مقصد نئی نسل کے ایمان وعقیدہ کے تحفظ کے ساتھ انہیں اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنا ہے، ان میں ایمان ویقین کی پختگی کے ساتھ اسلام اور اسلامی کلچر کےتئیں ان کے اعتماد کو بحال کرنا ہے،اس کا مقصدایک بہترین مسلم ڈاکٹر، مسلم انجینئر اور مسلم آئی .اے. ایس وغیرہ پیداکرنا ہے ، آج کل اسکولوں اور اعلیٰ عصری دانشگاہوں کی شکل میں ہمارے دین وایمان اور اخلاق وکردار کے جو بھیڑئے ہیں ان سے اپنی نسل کو بچانا ہے اسی لئے شہر پونہ میں مسلم قوم کے بچوں اور بچیوں کو اعلیٰ معیار اور نصاب تعلیم کے ساتھ دینی ماحول میں اسلامی تہذیب وتمدن اور انہیں صحیح اسلامی فکر وعقیدہ سے آراستہ کرنے کے لئے یہ اسکول شروع کیا گیا ان شاء اللہ اس رزہم انٹر نیشنل اسلامک اسکول کو منصوبہ بند طریقہ سے منظم انداز میں آگے تک لے جایا جائے گا، اور پونہ کے مسلمانوں کو ایک اہم ضرورت پوری کرنے کی کوشش کی جائے گی …اس موقع سے علاقہ کی اہم سیاسی، کاروباری اور ملی شخصیات شریک رہیں، اس پروگرام کی کامیابی میں اسکول کے ڈائرکٹر جناب عبدالخالق صاحب اور پرنسپل جناب جاوید صاحب کا اہم اور کلیدی رول رہا اسی موقع سے بیسٹ آف دی ایر اسٹوڈنٹس کے اعزاز سے ایک طالبہ کو نواز گیا اور اسے قیمتی اور نقدی انعامات کے ساتھ ایک بھاری بھرکم شیلڈ پیش کیا گیا…..اس طرح پروگرام اپنے اختتام کو پہونچا….