پٹنہ(آئی این ایس انڈیا)بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہاہے کہ این آرسی کولے کران کا موقف واضح ہے۔ وہیں نیشنل پاپولیشن رجسٹر(این پی آر)کولے کر انہوں نے کہاہے کہ اس کے لیے جوپہلے سے معیار طے ہے اسی کو آگے بڑھانا چاہیے۔ نتیش کمارنے کہاہے کہ نئی شق شامل کرنے سے لوگوں میں بھرم پیداہورہا ہے۔نتیش کمارنے یہ نہیں بتایاکہ ان کی سرکارنے این پی آرپرجوگزٹ جاری کیاہے وہ اسے کب واپس لیں گے اوراین پی آرپرروک لگانے کاکب اعلان کریں گے،کیااحتجاج کودیکھتے ہوئے یہ ایک جملہ ہے یاعملی طورپرکچھ کرنے کی بھی امیدہے ،ابھی تک کہانہیں جاسکتا کہ سی اے اے پرووٹ دینے والی جدیوبی جے پی کے ایجنڈے کوپوراکرنے میں کتنی معاون بنتی ہے۔ پی ایچ ڈی اسکالر شرجیل امام پر نتیش کمار نے کہا کہ وہ عدالت کے حکم کاانتظار کریں گے۔این آرسی کے سوال پرنتیش کمار نے کہاہے کہ ہم پہلے کہہ چکے ہیں کہ این آرسی کاکوئی سوال ہی نہیں ہے۔خود وزیر اعظم مودی بھی کہہ چکے ہیں کہ اس پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ نتیش کمار نے مزیدکہاہے کہ جہاں تک بات این پی آر کی ہے تو یہ کوئی نیا تو ہے نہیں۔2011 سے چل رہا ہے لیکن این پی آر میں جو نئی شقیں شامل ہیں، اس سے بھرم پیدا ہو رہا ہے۔نتیش کمار نے مزیدکہاہے کہ این پی آر میں نئی چیزیں ہیں، اس کو لے کر بھرم ہے۔والدین کی کہاں پیدائش ہوئی ہے۔ اس کی معلومات غریبوں کو کم ہے۔این پی آر کی جوبنیاد پہلے سے چلا آ رہی ہے، اسے ہی جاری کیجیے گا۔ نتیش کمارنے کہاہے کہ این پی آر میں جواب نہ دینے کا اختیار ہے، لیکن اس سے بھی الجھن رہے گا۔ماحول متاثر ہوا ہے، وہ ٹھیک بات نہیں ہے۔ لوگوں کے ذہنوں میں بھرم پیدا نہ ہو، اس بات کا خیال رکھا جانا چاہیے۔شرجیل امام کے کیس پر نتیش کمار نے کہا کہ بہار پولیس کی تحقیقات میں تعاون کر رہی ہے۔شرجیل امام کیس پر بات کرتے ہوئے نتیش کمار نے کہا کہ ہم ملک مخالف سرگرمیوں کا فروغ نہیں دیں گے۔