نئی دہلی: (یو این آئی ) سماجی جہد کار سراج انور نے وزیر داخلہ امت شاہ کو بذریعہ ای میل سی اے اے پر بحث ومباحثہ کرنے کیلئے کچھ ناموں کی فہرست بھیجی ہے اور کہا ہےکہ حکومت کو چاہئے کہ جو لوگ ان تحریکوں کی قیادت کر رہے ہیں وہ ان سے بات کرے۔
سراج نے جن ناموں کاوزیر داخلہ امت کو شاہ کو بذریعہ ای میل بھیجا ہے وہ نام مندرجہ ذیل ہیں۔سابق آئی اے ایس ہرش مندر (گجرات) سابق جج کولسے پاٹل (مہاراشٹر)،سابق آئی پی ایس عبد الرحمن ( مہاراشٹر) ،یوگیندر یادو سماجی جہدکار ( دہلی) ،بھانو پرتاپ سنگھ ( وکیل سپریم کورٹ )،اشفاق رحمن (کنوینر سنویدھان بچا مورچہ ، بہار ) جے این یو کے سابق طلبایونین صدر اور سی اے اے کے خلاف پورے ملک میں تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے کنہیا کمار (بہار) رکن اسمبلی امانت اللہ خان ( اوکھلا۔ شاہین باغ)، فلم ساز انوراگ کشیپ ، صدف ظفر سماجی جہد کار ( اتر پردیش ) وغیرہ ناموں کی لسٹ وزیر داخلہ امت شاہ کو بذریعہ امیل بھیجی ہے اور اپنی رائے دہی کہ وہ ان لوگوں سے بات کریں جو اس تحریک کی قیادت کر رہے ہیں اور اس کے خلاف مسلسل باتیں کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ دہلی انتخاب میں شکست کے بعد وزیر داخلہ امت شاہ نے کہاکہ پارٹی کو شاہین باغ ، پاکستان اور ہیٹ اسپیج کی وجہ سے نقصان ہوا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ سی اے اے پر کوئی بھی ان سے بحث کیلئے وقت لے سکتا ہے وہ ان سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اس پر مسٹر سراج انور نے ان ناموں کی فہرست مسٹر امت شاہ کو بذریعہ امیل بھیجی ہے ۔