ریاض: سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حرم شریف میں مطاف کے حصے میں عوام کو طواف کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس دوران کم لوگوں کا اجتماع ہی طواف کر سکے گا، انتظامیہ کی جانب سے طواف کے دوران خانہ کعبہ کے گرد حفاظتی ڈھانچہ کھڑا کیا گیا ہے اور زائرین کو کعبہ کے قریب جانے کی اجازت نہیں ہوگی لہذا طواف کا سلسلہ جاری رہے گا۔
پوری دنیا میں پھیلے ہوئے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سعودی حکومت کی جانب سے 23 مارچ سے 21 روز کے لیے جزوی کرفیو کا اعلان کر رکھا ہے، اس سے قبل حفاظتی اقدامات کے تحت تمام مساجد بشمول مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے اندرونی اور بیرونی حصے میں پنجگانہ نماز اور نماز جمعہ کی ادائیگی پر مکمل پابندی عائد کی جاچکی ہے۔
https://twitter.com/HaramainInfo/status/1244856909947179013?s=19