انقرہ : وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 79 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں اور اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 356 ہوگئی۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مجموعی طور پر 18 ہزار 757 ٹیسٹ کئے گئے ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 456 نئے کیسز کا پتہ چلایا گیا۔
آج مزید 82 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کوویڈ 19 کا علاج مکمل کرنے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہونے والے افراد کی کل تعداد 415 ہو گئی ہے۔






