نعت پاک
یاد ہے آپ کا فرمان رسول اکرمؐ
میرے ہاتھوں میں ہے قرآن رسول اکرمؐ
ہند میں فرقہ پرستی کی ہوا پھیل گئی
ہوگیا ہوں میں پریشان رسول اکرمؐ
آرزو بس یہی رکھتا ہوں مدینہ آ کر
نقش پا ڈھونڈھوں مِری جان رسول اکرمؐ
مجھ کو دولت سے محبت تو بہت ہے لیکن
تجھ پہ کر دوں سبھی قربان رسول اکرمؐ
بخشوانا مجھے محشر میں، سفارش کرنا
نعت کہنا نہیں آسان رسول اکرمؐ
احمد صدیقی، پٹنہ