فرانسيسی صدر ايمانوئل ماکروں نے اسرائيلی وزير اعظم بن یامین نيتن ياہو پر زور ديا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطينی علاقوں کو ضم کرنے سے متعلق اپنے منصوبے کے ساتھ آگے نہ بڑھيں۔
ماکروں نے گزشتہ روز نيتن ياہو کے ساتھ ٹيلی فون گفتگو ميں انہيں متنبہ کيا کہ ايسا کوئی بھی قدم بين الاقوامی قوانين کی خلاف ورزی ہو گا اور مشرق وسطی کے ديرينہ مسئلے کے دو رياستی حل ميں رکاوٹ ڈالے گا۔
فرانسيسی صدارتی دفتر کی جانب سے اس گفتگو کی اطلاع آج دی گئی۔