صہیونی آبادکاروں نے کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی

 مقبوضہ بیت المقدس: پولیس فورس کے پہرے میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصی کی بے حرمتی کی۔

مقامی ذرائع کے مطابق ، 79 صہیونی آبادکار مراکشی دروازے  سے ہوتے ہوئے مسجد میں داخل ہوئے اور اشتعال انگیزی سے اس کی بے حرمتی کی ۔
دوروں کے دوران کچھ آباد کار اور ربی بھی اپنے لئے تصاویر لیتے ہوئے دکھائی دئیے گئے۔
جمعہ اور ہفتہ کے علاوہ صبح اور سہ پہر یہودی آباد کاروں اور پولیس دستوں کے جانب سے  مسجد اقصیٰ کی روزانہ بے حرمتی ہوتی ہے۔