محترمہ شبنم منان صاحبہ کی جانب سے ملت ٹائمز ٹیم کو استقبالیہ

معروف سماجی کارکن محترمہ شبنم منان صاحبہ فاﺅنڈ اے ڈی ایم ایجوکیشن ٹرسٹ نئی دہلی گذشتہ کل 5 مارچ2021 کو ملت ٹائمز کی آفس میں تشریف لائیں اور پانچ سال مکمل ہونے پر خصوصی مبارکباد پیش کیا۔ اس موقع پر وہ اپنے ساتھ ایک کیک لائیں جس پر ملت ٹائمز اور پانچ سال لکھا ہواتھا ۔ ملت ٹائمز کی ٹیم کے ساتھ انہوں نے کیک کاٹا اور روشن مستقبل اور کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ علاوہ ازیں انہوں نے پانچ ہزار روپے کا چیک بھی ملت ٹائمز کو پیش کیا ۔ ملت ٹائمزکے ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی نے بھی

ان کا پرتپاک استقبال کیا اور شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں ملت ٹائمز کلینڈر اور مگ پیش کیا ۔ملت ٹائمز کے کارکنان کے علاوہ اس موقع پر روزنامہ انقلاب کے سینئر سب ایڈیٹر ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب قاسمی بھی موجود تھے ۔(ادارہ )