ریاض(ایجنسی ملت ٹائمز)
سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے جمعرات کو کووِڈ-19 کے 985 نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے جبکہ اس مہلک وائرس کا شکار 10 مریض وفات پاگئے ہیں۔
مملکت میں اب ایک مرتبہ پھر کرونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد ایک ہزار کے لگ بھگ ہو گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ لوگ کرونا وائرس سے بچاو¿ کے لیے احتیاطی تدابیر کی پاسداری نہیں کررہے ہیں۔اس وجہ سے یومیہ کیسوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق اب کرونا وائرس کے کل کیسوں کی تعداد 402142 ہوگئی ہے۔ان میں سے 6791 وفات پاچکے ہیں اور 386102 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔حالیہ دنوں میں کووِڈ-19 کا شکار ہونے والے مزید 661 مریض تن درست ہوگئے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹے میں دارالحکومت الریاض میں ایک مرتبہ پھر سب سے زیادہ کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ان کی تعداد 463 ہے۔ مکہ مکرمہ میں 164،صوبہ مشرقی میں 140،القصیم میں 37 اورعسیرمیں 34 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔اس وقت سعودی عرب میں کووِڈ-19 کے فعال کیسوں کی تعداد 9249 ہے۔ان میں 999 کی حالت تشویش ناک ہے اور وہ مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں جنوری میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد ایک سو سے بھی کم رہ گئی تھی جبکہ جون 2020ءمیں سب سے زیادہ یومیہ کیس ریکارڈ کیے گئے تھے اور تب ایک دن میں تشخیص شدہ کیسوں کی تعداد چار ہزار سے متجاوز ہوگئی تھی لیکن گذشتہ دو ماہ کے دوران میں کووِڈ کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافے کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے اور اب یومیہ کیسوں کی تعداد ایک ہزار تک جاپہنچی ہے۔