فلسطین کے صدر محمود عباس نے صدر ایردوان سے کی ملاقات

استنبول: فلسطین کے صدر مملکت  محمود عباس صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر ترکی کے دورے پر تشریف لائے ہیں۔ صدر ایردوان  اور فلسطین کے  صدر عباس نے استنبول کے قصر واحد الدین  میں ملاقات کی۔
بند کمرے  میں ہونے والی ملاقات  میں  دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا اور ترکی اور فلسطین کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ملاقات کے دوران ، فلسطین میں انسانی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے بارے میں خیالات کا تبادلۂ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ فلسطین کے  صدر عباس 11 جولائی تک اپنا دورہ ترکی میں جاری رکھیں گے۔