شام: درعا پر اسد فورسز کا جارحانہ حملہ، مارٹر توپوں اور ٹینکوں سے بمباری

درعا: بشار الاسد فورسز نے شام کے جنوبی ضلع  درعا  کے زیرِ محاصرہ محلّے درعا البلد پر مارٹر توپوں اور ٹینکوں سے حملہ کیا۔ اطلاع کے مطابق درعا ضلعی مرکز میں واقع درعا البلد  محّلے  پر اپنا کنٹرول مضبوط بنانے کے لئے ایرانی حمایت کی حامل انتظامی فورسز  کے حملے جاری ہیں۔
کل روس کی زیرِ نگرانی اسد فورسز اور علاقے کے عوام کے درمیان شہری مرکز درعا المحتہ میں منعقدہ مذاکرات بلا نتیجہ رہے۔ مذاکرات میں انتظامی فورسز نے درعا البلد محّلے کے عوام  اور وہاں موجود مسلح مخالف گروپوں سے اپنے پاس موجود تمام اسلحے کو انتظامی فورسز کے حوالے کرنے، گھروں کی تلاشی اور محّلے میں 9 چیک پوسٹیں قائم کرنے کی طلب کا اعادہ کیا تھا۔
علاقے کے عوام کی نمائندہ درعا مفاہمتی کمیٹی نے ان مطالبات کی مخالفت کی جس کے نتیجے میں انتظامی فورسز نے رات کے وقت زیرِ محاصرہ درعا البلد محّلے پر مارٹر توپوں اور ٹینکوں سے حملہ کر دیا۔ بمباری کے بعد محّلے کے عوام اطراف کے نسبتاً محفوظ محّلوں  کی طرف نقل مکانی کر گئے۔
انتظامی فورسز نے درعا کے مغربی دیہی علاقے مزیریب  کو بھی مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔